Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

لبنان پر اسرائیلی حملے کے بعد 8 لاکھ سے زائد افراد بے گھر

نیویارک : اقوام متحدہ نے کہا ہےکہ لبنان پر اسرائیلی حملے کے بعد آٹھ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔ اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی ہمدردی کے مطابق لبنان میں 830,000 سے زیادہ افراد اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں. رجسٹرڈ افراد میں سے 52 فیصد خواتین ہیں۔ 189,298 بے گھر افراد 1,100 پناہ گاہوں میں مقیم ہیں۔ ان پناہ گاہوں میں سے 935 پناہ گاہیں یعنی 84 فیصد پناہ گاہوں میں مزید افراد کی گنجائش ختم ہوگئی ہے۔
ادھر اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے مزید دس دیہات کے مکینوں سے علاقے فوری طور پر خالی کرنے کو کہا ہے۔ ان مقامات میں صور کے علاقے میں واقع رشیدیہ فلسطینی پناہ گزین کیمپ بھی شامل ہے۔ اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس کیمپ کو حزب اللہ کی سرگرمیوں کی وجہ سے نشانہ بنانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ اسرائیلی فوج نے الحوش، البازوریہ، الرشیدیہ کیمپ، البرغلیہ کے شہریوں کو دریائے الاولی کی طرف جانے کو کہا گیا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular