Fri Oct 16, 2026

احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ

روزانہ کی خبریں

طوفان الاقصی کے بعد فلسطینی تنظیموں سے تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں، عراقی حزب اللہ

بغداد : عراقی مقاومتی تنظیم کتائب حزب اللہ نے کہا ہے کہ طوفان الاقصی میں خطے کی مقاومتی تنظیمیں مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کارروائی کررہی ہیں۔ تنظیم کے ترجمان جعفر الحسین نے کہا کہ طوفان الاقصی کے بعد فلسطینی تنظیموں کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم ہوگئے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ عراقی مقاومت کے پاس دشمن کے تصور سے زیادہ جدید ہتھیار اور طاقت ہے۔ ان ہتھیاروں سے صیہونی علاقوں کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔ مقاومت نے پہلی مرتبہ حیفا کو جدید بلیسٹک میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے خطے کے ممالک کو انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ بعض ممالک فلسطین کے خلاف صیہونی حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں۔ اگر عرب امارات کے بارے ایسی خبریں درست ثابت ہوئیں تو ہمارے خصوصی منصوبے ہیں اور اس کے ساتھ سختی کے ساتھ نمٹیں گے۔ الحسینی نے مزید کہا کہ جب تک دشمن غزہ میں مظلوم فلسطینیوں کا خون بہاتے رہیں ہم بھی جنگ کا دائرہ وسیع کریں گے اور مغربی ایشیا میں امریکی تنصیبات کو حملوں کا نشانہ بنائیں گے۔

مزید پڑھیے

Most Popular