
واشنگٹن : حزب اللہ سے جنگ میں بڑا نقصان اٹھانے کے بعد اسرائیل جنگ بندی کے لیے پر تولنے لگا۔ امریکا جنگ بندی کے لیے متحرک۔ چھتیس گھنٹوں میں جنگ بندی کا اعلان متوقع ہے۔ وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ ہم جنگ بندی کے قریب ہیں، لیکن سب کچھ طے ہونے تک کسی چیز کا اعلان نہیں کیا جائے گا۔ فرانسیسی ایوان صدر نے کہا کہ جنگ بندی پر بات چیت میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے عرب میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیاہےکہ امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کے فرانسیسی ہم منصب عمانویل میکروں کی جانب سے 36 گھنٹوں کے اندر لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا اعلان متوقع ہے۔ یروشلم میں ایک سینیر اسرائیلی اہلکار نے کہا کہ حکومت حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کی منظوری کے لیے اہم اجلاس منعقد کررہی ہے۔


































