
ننگرہار: افغانستان کے صوبے ننگرہار کے علاقے لالوپر میں ایک اسکول کے سامنے دھماکے میں 9 بچے سمیت 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سرحد کے قریب افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں ایک اسکول کے سامنے دھماکے کی زد میں آ کر نو طلبہ جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، جب کہ 4 بچے زخمی ہو گئے ہیں۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا اس وقت ہوا جب کھانے پینے کا سامان فروخت کرنے والی ایک گاڑی ننگرہار صوبے کے ضلع لالوپر میں ایک پرانے اور بغیر پھٹے مارٹر گولے سے ٹکرا گئی۔
ننگرہار کے گورنر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ زخمی بچوں کو صوبائی دارالحکومت جلال آباد کے علاقائی اسپتال میں علاج کے لیے لے جایا گیا۔


































