پہلی ملاقات ہوگی، براہ راست مذاکرات کے مقام کا تعین نہیں ہوا،ترجمان
کابل ( نیوز ڈیسک)افغان صدر اشرف غنی نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں بین الافغان مذاکرات شروع کرنے کیلئے قطری نمائندے کے ساتھ اتفاق کرلیا،افغان صدر کے ترجمان صدیق صدیقی نے کہا کہ افغان حکومت نے دوحہ میں صرف پہلی ملاقات کیلئے اتفاق کیا ہے ،تاحال براہ راست مذاکرات کیلئے مقام کا تعین نہیں ہوا ہے، قطری نمائندے مطلق بن ماجد القحطانی نے گزشتہ ہفتے کابل کا دورہ کیا تھا اور اس دوران صدر اشرف غنی اور دیگر افغان رہنماو¿ں سے ملاقات کی اور امن عمل پر تبادلہ خیال کیاتھا۔


































