
پشاور : لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی کے 12 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر اس وقت کارروائی عمل میں لائی گئی جب ملزمان ٹانک کی طرف دہشتگرد کارروائی کے لیے جارہے تھے۔ دہشتگردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار محفوظ رہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں نے دسمبر 2022 میں 6 پولیس اہلکاروں کو شہید کیا تھا۔پاک فوج کے ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کی ایک ہفتہ تک مانئیٹرنگ کی گئی۔ گاڑی میں فرار ہوتے دہشتگردوں کو نشانہ بنایا گیا۔


































