
واشنگٹن : امریکی لڑاکا طیارے نے جنوبی کیرولینا کے ساحل پر چین کے مبینہ جاسوس غبارے کو مار گرایا۔ پینٹاگون نے چینی غبارے کو مارگرانے کی تصدیق کی۔ غبارے کو سمندر کے اوپر جیٹ لڑاکا طیارے نے میزائل سے نشانہ بنایا۔ ہلکے دھماکے کے بعد غبارے کا مبلہ سمندر میں جاگرا۔ ملبہ پانی کے 47 فٹ حصے میں گرا اور گیارہ کلولمیٹر تک پھیل گیا جسے فوج اٹھانے کی کوشش کررہی ہے۔ چین کی وزارت خارجہ نے سویلین غبارے کو گرانے کیلئے طاقت کے استعمال پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ وزارت خارجہ نے کہاکہ امریکا کو بارہا مطلع کیا کہ غبارہ سویلین استعمال کیلئے تھا او راستہ بھٹک گیا تھا۔ امریکی صدر نے چینی غبارہ مار گرانے پر امریکی فوج کو مبارکباد دی ہے۔


































