Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

قومی اسمبلی میں نئی پارٹی پوزیشن سامنے آگئی

قومی اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے بعد 334 نشستوں پر نئی پارٹی پوزیشن سامنے آگئی۔ مسلم لیگ (ن) 123 نشستوں کے ساتھ قومی اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت بن گئی۔ نون لیگ نے 75 جنرل نشستیں جیتیں، 9 آزاد ارکان اس میں شامل ہوئے، اسے خواتین کی 34 اور اقلیت کی 5 نشستیں ملی ہیں۔ قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے ارکان کی تعداد 82 ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے ارکان کی تعداد 73 ہوگئی ہے۔ پی پی نے 54 جنرل نشستوں پر کامیابی حاصل کی، اسے 16 خواتین کی جبکہ 3 اقلیت کی مخصوص نشستیں ملی ہیں۔ قومی اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) ارکان کی مجموعی تعداد 22 ہے، انہوں نے 17 جنرل نشستیں جیتی، انہیں 4 خواتین اور اقلیت کی 1 سیٹ ملی ہے۔
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے ارکان کی مجموعی تعداد 11 ہے، ان میں قومی اسمبلی کی 6 جنرل نشستیں جیتیں جبکہ خواتین کی 4 اور اقلیت کی 1 مختص نشست اُسے ملی ہے۔ قومی اسمبلی میں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے ارکان کی تعداد 4 ہے، جن میں 3 جنرل نشستوں پر کامیاب ہوئے جبکہ انہیں خواتین کی 1 مخصوص نشست ملی ہے۔ ایوان میں قاف لیگ کے ارکان کی تعداد 5 ہوگئی ہے، پارٹی نے 3 جنرل نشستیں جیتیں جبکہ ایک آزاد رکن نے شمولیت اختیار کی، انہیں خواتین کی 1 مخصوص نشست ملی ہے۔ قومی اسمبلی میں مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم)، مسلم لیگ (ض)، بی اے پی، بی این پی مینگل، نیشنل پارٹی اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی ایک ایک نشست ہے۔ قومی اسمبلی میں آزاد اراکین کی تعداد 8 ہے جبکہ این اے 8 باجوڑ پر الیکشن نہیں ہوا جبکہ این اے 146 خانیوال کا نوٹیفکیشن تاحال رکا ہوا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular