Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

امریکا و عرب ممالک کی حمایت یافتہ فورس غزہ کا کنٹرول سنبھالے گی، امریکی اخبار

واشنگٹن :امریکا اور معتدل عرب ریاستوں کی حمایت یافتہ سیکیورٹی فورس غزہ کا کنٹرول سنبھالے گی۔ امریکی اخبار کے مطابق اسرائیل اور حماس کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے امریکی حکام کی جانب سے ممکنہ جنگ بندی معاہدے کے نکات سامنے آ گئے۔ امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ فورس کے ارکان کا چناؤ ڈھائی ہزار افراد کے پول سے ہو گا، فلسطینی اتھارٹی سے لیے گئے ان ڈھائی ہزار افراد کی اسرائیل سیکیورٹی کلیئرنس دے گا۔ مذاکرات کے امریکی نکات کے مطابق جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں حماس 35 اسرائیلی قیدی رہا کرے گی، قیدیوں کی رہائی کے جواب میں اسرائیل سینکڑوں فلسطینیوں کو رہا کرے گا۔ امریکی اخبار نے کہا ہے کہ حماس پہلے مرحلے میں اسرائیلی خواتین اور 50 سال سے بڑی عمر کے یرغمالی رہا کرے گی۔ امریکی اخبار میں شائع نکات میں کہا گیا ہے کہ غزہ کا معاملہ طے ہونے پر لبنان میں بھی اقدامات ہوں گے، لبنانی حکومت حزب اللّٰہ کو اسرائیلی سرحد سے دور لے جائے گی۔

مزید پڑھیے

Most Popular