
بیروت : خلیل الحیہ کی زیر قیادت حماس کے وفد نے حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ سے ملاقات کی۔ جس میں فلسطین بالخصوص غزہ کی پٹی، لبنان، یمن اور عراق کے استقامتی محاذوں کی تازہ ترین صورت حال کا جائزہ لیا۔ ملاقات میں جنگ بندی سمجھوتے کیلئے مجوزہ منصوبوں اور غزہ کے باشندوں کے خلاف وحشیانہ جارحیت پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں فریقین نے اپنے مدنظر اہداف کے حصول کے لئے تمام سیاسی و جنگی امور میں ہم آہنگی جاری رکھنے پر تاکید کی۔


































