نگراں کابینہ کے نام بھی فائنل، 90روز کے اندر انتخابات کرانے کا ٹاسک
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) گلگت بلتستان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی پانچ سالہ مدت مکمل ہوگئی ،آئندہ عام انتخابات کے انعقاد کیلئے سابق ڈی آئی جی پولیس میر افضل کی زیر قیادت نگراں حکومت قائم کردی گئی ہے، میر افضل نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے اور نگران وزیراعلی اب اپنی کابینہ بھی تشکیل دیں گے جس کیلئے تقریبا ًنام فائنل ہوچکے ہیں ، نگراں کابینہ میں معروف کوہ پیما ثمینہ بیگ سمیت سابق سیاستدان، ججز، ماہرین صحت اور صحافت کے شعبہ سے وابسطہ افراد شامل کئے جانے کا امکان ہے۔ آئینی طور پر نگران حکومت کو نوے روز کے اندر عام انتخابات کرانا ہے تاہم کووڈ 19 کے اس مشکل دور میں انتخابی مہم چلانا اور انتخابات کا انعقاد نگراں حکومت کیلئے کسی چیلنچ سے کم نہیں ہوگا۔


































