Fri Oct 09, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

اسرائیل کیخلاف جامع پابندیاں عائد کی جائیں، برطانیہ کے 80 ممبران پارلیمنٹ کا مطالبہ

برطانیہ کے 80 سے زائد اراکینِ پارلیمنٹ نے ایک مشترکہ درخواست پر دستخط کیے ہیں جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اسرائیل پر اقتصادی اور اسلحہ پابندیاں عائد کی جائے، جبکہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کے ساتھ تجارت پر بھی پابندی لگائی جائے۔
برطانوی رکنِ پارلیمنٹ رچرڈ برگن نے اعلان کیا کہ ہاؤس آف کامنز اور ہاؤس آف لارڈز کے 80 سے زائد ارکان، جو مختلف نو سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھتے ہیں، نے ایک مشترکہ اپیل پر دستخط کیے ہیں جس میں برطانوی حکومت سے اسرائیل کے خلاف جامع پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، ان مطالبات میں اسرائیل پر اسلحے کی پابندی، اقتصادی پابندیاں، اور مغربی کنارے میں قائم اسرائیلی بستیوں میں تیار ہونے والی مصنوعات کی تجارت پر پابندی شامل ہے۔
یہ اقدام چند روز قبل برطانوی پارلیمنٹ میں زیرِ بحث آنے والے (Sanctions for Peace) نامی مجوزہ بل کے بعد سامنے آیا ہے، جسے لیبر پارٹی نے پیش کیا تھا۔ اس بل میں شدت پسند آبادکاروں کے خلاف کارروائی اور اسرائیلی بستیوں کے ساتھ تجارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کی مسلسل توسیع کے باعث اسرائیل پر بین الاقوامی دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔ مغربی کنارے میں تقریباً 7 لاکھ 50 ہزار اسرائیلی آبادکار رہائش پذیر ہیں، اور بین الاقوامی قانون کے مطابق ان بستیوں کو غیر قانونی تصور کیا جاتا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular