
بیروت : اسرائیلی فوج کے جنوبی، وسطی اور مشرقی لبنان پر فضائی حملوں میں 77 لبنانی شہری شہید اور دو سو سے زائد زخمی ہوگئے ۔بعلبک کے علاقے میں اسرائیلی بمباری سے عمارتیں گرگئیں۔ لبنانی وزارت صحت کے مطابق بعلبک میں ساٹھ افراد کی اموات کی تصدیق ہوگئی ہے۔ بیروت اور طائر کے علاقوں پر بھی اسرائیلی فوج نے بمباری کی ہے جس سے تیرہ افراد کی اموات کی تصدیق ہوئی ہے۔
حزب اللہ نے بھی جنوبی لبنان می دراندازی کرنے والے اسرائیلی فوجیوں پر کئی مقامات پر حملے کیے ہیں۔


































