Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

ایک ماہ میں 70 فوجیوں کی ہلاکتیں، اسرائیل لبنان سے پسپائی پر مجبور، جنگ بندی کی کوشش

تل ابیب : ایک ماہ میں ستر سے زائد فوجیوں کی ہلاکتوں پر اسرائیل میدان جنگ سے بھاگنے پر مجبورہوگیا۔ حزب اللہ سے جنگ بندی کیلئے مسودہ تیار کرلیا۔ مسودے میں اسرائیل اور لبنان سے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اسرائیل جنگ بندی کے سات دن کے اندر لبنان سے اپنی افواج واپس بلالے گا اور لبنانی افواج کی تعیناتی شروع ہوجائے گی۔ حزب اللّٰہ کو دریائے لطانی سے دور دھکیلنے سے بھی دستبردار ہوگیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق 7 روزہ جنگ بندی کے دوران مکمل عمل درآمد کو حتمی شکل دی جائے گی۔
لبنانی وزیراعظم نجیب میقاتی نے کہا ہے کہ امریکا کی جنگ بندی کی تجاویز پر آئندہ چند گھنٹوں یا دنوں میں عملدرآمد ہوسکتا ہے۔ لبنان اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کیلئے تیارہے۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ اسرائیل لبنان جنگ بندی سے متعلق رپورٹس اور مسودے زیر گردش ہیں مگر یہ مذاکرات کی عکاسی نہیں کرتے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ ایموس ہوکسٹین اسرائیل اور لبنان میں جنگ بندی کی تجاویز پر بات کریں گے .

مزید پڑھیے

Most Popular