Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

غزہ پر صبح سے جاری حملوں میں مزید 54 فلسطینی شہید

غزہ: غزہ پر صبح سے جاری حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 54 فلسطینی شہید ہوگئے شہدا میں بائیس امداد کے متلاشی بھی شامل ہیں۔ صیہونی فوج نے غزہ سٹی سے انخلا کے حکم کے بعد گذشتہ روز شدید ترین حملے کئے ہیں۔ جنگی طیاروں اور ڈرونز نے غزہ سٹی میں جگہ جگہ بم برسائے اور میزائل داغے جبکہ توپ خانے سے بھی مکانات اور خیموں کو نشانہ بنایا گیا۔
دیر البلاح۔ الزیتون۔ خان یونس اور اطراف کے علاقوں میں خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد شہید اور زخمی کردئے گئے۔ اسرائیلی حملوں سے تباہ عمارتوں کے ملبے سے چار لاشیں بھی ملی ہیں۔ بائیس ماہ سے جاری صیہونی حملوں میں شہدا کی مجموعی تعداد اکسٹھ ہزار آٹھ سو تک جاپہنچی ہے۔
ادھر بھوک کی شدت سے دو بچوں سمیت چار فلسطینی شہید ہوگئے۔ جس سے مجموعی تعداد دو سو انتالیس ہوگئی ہے جس میں ایک سو چھ بچے شامل ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular