Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

5 اگست کے غیر قانونی اقدامات کے بعد سے اہلِ کشمیر کو بھارتی مظالم اور محاصرے کا سامنا ہے، عمران خان

وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ برسوں بعد میری حکومت نے کشمیر کا مقدمہ نہایت مؤثر طور پر اقوام متحدہ میں اٹھایا ہے۔ یومِ استحصالِ کشمیر کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ یومِ استحصال کے موقع پر اہلِ کشمیر سے اظہارِ یکجہتی کے لیے میں آج آزاد جموں و کشمیر کی اسمبلی سے خطاب کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس 5 اگست کے غیر قانونی اقدامات کے بعد سے اہلِ کشمیر کو بھارت کے ہاتھوں ظالمانہ و سفاکانہ فوجی محاصرے کا سامنا ہے۔ وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ وادی میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی کی کوششیں بھی جاری ہیں۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہندوستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضے کے ذریعے جن کشمیریوں کی آواز گُل کرنے کی کوشش کی میں بطورِ سفیر ان سب کی آواز بنا رہوں گا۔ وزیرِاعظم کا مزید کہنا ہے کہ برسوں بعد میری حکومت نے کشمیر کا مقدمہ نہایت مؤثر طور پر اقوامِ متحدہ میں اٹھایا اور مودی سرکار کی نسل پرست فسطائیت (ہندوتوا) کو بے نقاب کیا۔ عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ہم نے اہلِ کشمیر کی امنگوں اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے حوالے سے اپنے عزائم و مؤقف کو کل جاری ہونے والے پاکستان کے سیاسی نقشے میں بھی اجاگر اور نمایاں کر دیا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular