
اسلام آباد : پاکستانی حکومت نے عید الاضحیٰ کے موقع پر ملک بھر میں پانچ چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیراعظم کے دفتر سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق پاکستان میں 8 جولائی سے 12 جولائی تک عام تعطیل ہوگی۔ خیال رہے پاکستان میں عید الضحیٰ کا پہلا دن اتوار 10 جولائی کو ہوگا۔


































