
صنعا : یمن پر جارح عرب اتحاد کی گولہ باری میں دو بچیاں اور دو خواتین جانبحق ہوگئیں۔ جبکہ اور 2 بچیاں زخمی بھی ہوئیں۔سعودی اتحاد نے صوبہ تعز کے علاقے مقبنہ پر گولے داغے جو رہائشی علاقے پر گرے اور سات افراد جان سے گئے۔ جنگی جہازوں نے یمن کے مواصلاتی نٹ ورک پربھی حملہ کیا۔ طیاروں نے صوبے عمران اور صعدہ میں مواصلاتی نیٹ ورک کو نشانہ بنایا۔ ادھر یمنی فورسز اور رضاکار فورس نے جنوبی صوبے شبوہ میں متحدہ عرب امارات کے کرائے کے فوجیوں کے ٹھکانوں پر بیلسٹک میزائیل داغا جس میں کمانڈر مجد الردفانی سمیت کئی فوجی مارے گئے۔


































