Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

غزہ پر حملوں میں 5 صحافیوں سمیت 29 فلسطینی شہید

غزہ: صیہونی فوج کے غزہ پر حملوں میں پانچ صحافیوں سمیت 29 فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔ صیہونی فوج نے مغربی رفح میں فلسطینی پولیس کی گاڑی کو میزائل سے اڑادیا جس میں چھ اہلکار شہید ہوگئے۔ شمالی رفح میں گاڑی پر حملے میں ایک فلسطینی شہید ہوگیا۔ دیرالبلاح میں ایک بار پھر محفوظ علاقے پر بمباری کی گئی۔ شمالی اور جنوبی غزہ میں اسرائیلی فوج نے میزائل برسائے ہیں جس میں ایک ہی خاندان سات افراد سمیت پندرہ فلسطینی شہید ہوگئے۔البریج اور خان یونس پر بھی اسرائیلی فضائیہ نے متعدد حملے کیے ہیں جس میں کئی فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔ نصیرات میں امجد جاہوجا، وفا ابو دذبان اور رزق ابو اشکیان جبکہ غزہ سٹی میں سعدی مدوخ اور احمد سکار نشانہ بنے۔ دو صحافیوں کا تعلق میڈیا پروڈکشن کمپنی ۔ دو کا فلسطین میڈیا ایجنسی اور ایک کا اسلامک یونیورسٹی ریڈیو سے ہے۔القدس اور القسام بریگیڈ نے صیہونی فوج پر شدید حملے کئے ہیں جس میں اسرائیلی فوج کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular