Sun Oct 11, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

گلگت میں منقبت سننے کے جرم 2 نوجوان شہید


شرپسندوں نے تشدد کا نشانہ بناکر فائرنگ کردی، فرجاد حسین موقع پر جبکہ سلیم عباس اسپتال میں دم توڑ گیا
گلگت (نیوز ڈیسک) گلگت میں تکفیری شرپسندوں نے منقبت اہل بیت سننے کے جرم دو نوجوانوں کو شہید کردیا،واقعہ نلتربالا مسجد کے سامنے پیش آیا،نوجوان پکنک منانے کیلئے ٹویوٹا گاڑی میں جارہے تھے ،مسلح حملہ آوروں نے گاڑی روک کر شیعہ جوانوں سے منقبت بند کرنے کامطالبہ کیا جسے جوانوں نے رد کردیا اور آپس میں تکرارشدت اختیار کرگئی، شرپسندوں نے پہلے جوانوں کو تشدد کا نشانہ بنایااور پھر فائرنگ کردی جس سے فرجاد حسین موقع پر شہید جبکہ سلیم عباس کو شدیدزخمی ہوگیا ، جو بعد میں دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گیا، دونوں نوجوانوں کا تعلق نلتر پائین سے ہے، فرجاد حسین اور سلیم عباس کی نماز جنازہ آغا راحت حسین الحسینی کی امامت میں نومل علی پارک میں ادا کی گئی،تدفین آبای گاوں نلتر پائین محلہ جعفر آباد میں کی گئی، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے سکریٹری داخلہ کو نلتر واقع پر جے اائی ٹی بنانے کے احکامات دیئے ہیں۔دہشت گردی ایکٹ کے تحت اس واقع کا ایف آئی آرکیا جائے اور اے ٹی اے کورٹ میں کیس کا ٹرائل کیا جائے،وزیر اعظم ، آرمی چیف اور مقتدر ادارے گلگت بلتستا ن میں بڑھتی دہشت گرد کارروائیوں اور کالعدم جماعتوں کے مضبوط ہوتے نیٹ ورک کے خاتمے کے لئے فوری موثر اقدامات بروئے کار لائیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular