
بغداد : عراق کے بعض فوجی افسران کو امریکی اتحاد کے ہتھیار داعش کوفروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔عراقی چینل العہد کے مطابق چھٹی بریگیڈ کے کمانڈر اور 13 اعلی افسران کو بغداد کے علاقے طارمیہ سے حراست میں لیا گیا ہے۔ فروخت کئے گئے ہتھیاروں میں ہلکے، بھاری اور متعدد قسم کے ہتھیار شامل ہیں ۔ افسران پر یہ الزام ہے کہ انہوں نے مسلح گروہوں کو ہتھیار فروخت کئے ہیں۔


































