لاہور : جمعیت علمائے پاکستان (سواد اعظم) کے مرکزی صدر پیر سید محمد محفوظ مشہدی نے تکفیری مولوی عبدالعزیز کے یزید پلید کو امیر المومنین اور رحمة اللہ علیہ کہنے کی شدید مذمت کی ہے،اُنہوں نے واضح کیا کہ ایسے درباری ملا یزیدی نظریات رکھتے ہیں، جن کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، ایسے شرپسند عناصر یزید ملعون کا تحفظ کرنا چاہتے ہیں، لیکن اہلسنت ایسے لوگوں کی ناپاک سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، مولوی عبدالعزیز نے یزید کی حمایت میں بیان دے کر مسلمانوں کی دل آزاری کی ہے، یزید اہلبیتؑ کا قاتل اور اسلام کو تبدیل کرنیوالا ہے، اس کے بارے میں کوئی مسلمان نرم گوشہ نہیں رکھ سکتا، انہوں نے واضح کیا کہ یزید کو امیر المومنین اور رحمتہ اللہ علیہ کہنے والے اہلسنت نہیں ہو سکتے، یزید لعنت کا مستحق ہے رحمة اللہ علیہ کیسے ہو سکتا ہے۔
































