
پاکستان کے شمالی صوبے گلگت بلتستان حکومت نے سیاحوں کے داخلے پر 5 ماہ سے عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
گلگت بلتستان حکومت نے کورونا وائرس کے باعث 5 ماہ سے بند گلگت بلتستان کے سیاحتی مقامات کو آج سے کھولنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان میر افضل خان نے سیاحت کے شعبہ کو کھولنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
محکمہ سیاحت گلگت بلتستان نے بھی گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر سیاحوں کے داخلے پر 5 ماہ سے عائد پابندی کو ختم کرتے ہوئے آج سے سیاحتی سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
گلگت بلتستان حکومت نے اس حوالے سے ایس او پیز بھی جاری کی ہیں جن پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے، ایس او پیز کے تحت جی بی میں داخل ہونے والے ہر سیاح کو Covid-19 کی نیگیٹو رپورٹ، ہوٹل بکنگ کی تفصیل اور گلگت بلتستان کے مختلف مقامات پر آنے جانے کی تفصیلات ظاہر کرنا لازمی ہوگا۔


































