Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

کیا آپ کے بچوں کے بال بھی جھڑتے ہیں؟

اگر آپ یہ سوچتے اور سمجھتے ہیں کہ بال جھڑنے کا مسئلہ صرف بڑوں تک ہی محدود ہے تو آپ غلط ہیں کیونکہ 2 سال کے بچے کو بھی بال جھڑنے کا مسئلہ درپیش ہوسکتا ہے۔یہ سن کر آپ کو شاید حیرانی ہوئی ہوگی لیکن یہ ایک بالکل عام سی بات ہے۔ چند عناصر اور جینز خاص طور پر بچے کی پیدائش کے بعد ابتدائی 6 ماہ کے دوران آپ کے بچے کے بال جھڑنے کی وجہ بن سکتے ہیں۔ایسا کیوں ہوتا ہے؟معاملہ یہ ہے کہ چند بچوں کے تو اپنی والدہ کے رحم میں ہی بال بڑھنا شروع ہوجاتے ہیں، لیکن زیادہ تر بچوں کے ہارمونز کی سطح میں کمی واقع ہوجاتی ہے جو ان کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران ان کے بال جھڑ کی وجہ بن سکتی ہے۔ اس خاص قسم کے بال جھڑ کو ’ٹیلوجن افلوویم‘ (telogen effluvium) کہا جاتا ہے۔بالغین کی ہی طرح بچوں کے اس ڈراؤنے بال جھڑ کی ایک دوسری وجہ کریڈل کیپ ہوسکتی ہے۔ (کریڈل کیپ نوزائیدہ کے سر کی جلد پر نظر آنے والے پیلے بھورے نشانوں کو کہا جاتا ہے)۔ اب چونکہ جب سر کے اوپری حصے کی کھال اور سیبم (جلد کی چکنائی) رگڑ کی وجہ سے اترنے لگتی ہیں تو اپنے ساتھ بالوں کو بھی لے جاتی ہیں۔اگر آپ کا بچہ دیر تک ایک ہی حالت میں بیٹھا یا سوتا رہتا ہے تو اس کے سر کے مختلف حصوں پر گنجے پن کے آثار بھی نمایاں ہوسکتے ہیں۔ اگر بچہ اپنے بستر سے سر رگڑتا ہے تو اس کی وجہ سے بھی بچے کے سر پر گنجے پن کی نشانیاں دیکھنے کو مل سکتی ہیں۔اگر آپ کے بڑے اور ایک سے 3 سالہ بچوں کو اپنے بال انگلیوں سے زور سے کھینچنے یا گھومانے کی عادت ہے تو انہیں بھی بال جھڑ کی شکایت ہوسکتی ہے۔ اس خاص قسم کے بال جھڑ کو ٹرائیکوٹلومینیا (trichotillomania) کہا جاتا ہے۔بچاؤ اور علاجبچوں کے گرتے بالوں کو روکنے کا کوئی گھریلو ٹوٹکا دستیاب نہیں ہے۔ ایک مخصوص وقت کے بعد آپ کے بچے کے بال دوبارہ بڑھنے لگیں گے۔ تاہم چند ایسی اضافی احتیاطی تدابیر ضرور ہیں جن کی مدد سے مزید بال جھڑ سے بچا جاسکتا ہے۔اگر بچے کے زیادہ دیر تک ایک ہی حالت میں وقت گزارنے کے باعث گنج پن ہو رہا ہے تو دن یا رات میں جب بچہ سو رہا ہو تو وقتاً فوقتاً بچے کی کروٹ بدلتے رہنے کی کوشش کریں۔ اس طرح آپ کا بچہ فطری طور پر بستر سے باہر دیکھنے کے لیے اپنا منہ ایک طرف کرے گا اور یوں اس کے سر کا کوئی دوسرا حصہ بستر سے لگا ہوگا۔اگر آپ کے بچے میں بال جھڑ کا مسئلہ کریڈل کیپ کی وجہ سے ہے تو آپ سر کی ان پرتوں میں نمی اور اس کے ٹھوس پن کو ختم کرنے کے لیے کھوپرے کا تیل استعمال کرسکتے ہیں۔ReplyReply allForward

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular