دوسرے شہروں کی مساجد میں بھی باجماعت نماز کی ادائیگی شروع
کراچی (نیوز ڈیسک) کورونا وائرس کے پیش نظر مسجد نبوی(ص) میں بچوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، اسکے علاوہ اشیائے خور ونوش اور مشروبات لیکر مسجد میں داخلے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے مگر صرف پینے کا پانی ہر شخص کیلئے اپنے ساتھ لانے کی اجازت ہے ،31 مئی سے مسجد نبوی(ص) کے ساتھ ساتھ دوسرے شہروں کی مساجد میں بھی نماز کی باجماعت ادائیگی شروع ہو گئی ہے لیکن مسجد الحرام کو اب تک عام نمازیوں کیلئے نہیں کھولا گیا ہے


































