Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

کرم: زیڑان یوسف خیل قبائل کا عدالتی احکامات کے مطابق، حکومت سے اپنی زمین واگزار کرانے کا مطالبہ

ضلع کرم کے علاقہ زیڑان یوسف خیل قبائل نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قابضین سے ان کی زمین واگزار کروائی جائے اور عدالتی احکامات کے مطابق انہیں اپنے حقوق دئیے جائیں۔ پاراچنار میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے علاقہ زیڑان یوسف خیل کے میر کلاں قبائل کے حسن علی اور مظاہر علی نے کہا کہ عدالت نے ہمارے جائیداد اور شاملات کا فیصلہ ہمارے حق میں کیا ہے، مگر بعض لوگ فراڈ اور دھوکے سے ہماری زمین تقسیم اور فروخت کر رہے ہیں۔ قبائل نے پاک آرمی، پولیس، ضلعی انتظامیہ او دیگر ذمہ دار حکام سے مطالبہ کیا کہ انہیں اپنے حقوق دئیے جائیں اور عدالتی احکامات کا احترام کیا جائے۔ عدالت نے ہمیں مسجد، امام بارگاہ اور قبرستان کو استعمال کرنے کی اجازت دی ہے، مگر مخالفین اثر و رسوخ کو استعمال کرتے ہوئے ہماری زمینوں کو فروخت کررہے ہیں اور ہمارے معاملات میں بے جا مداخلت کر رہے ہیں۔ رہنماؤں نے کہا کہ ہمیں قبرستان میں مردے دفنانے سے بھی روکا جارہا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular