Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

کراچی کے 3 بڑے نالوں کی صفائی کا کام ایف ڈبلیو او کے سپرد

کراچی کے تین بڑے نالوں کی صفائی کا کام فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کو تفویض کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ کراچی میں اعلیٰ سطح کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ حکومت اداروں کی مدد سے شہر کے نالوں پر قائم تجاوزات کو ختم کرے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو کراچی میں برساتی نالوں کی صورتحال کے بارے میں تفصیلی جائزہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر بلدیات سید نصیر شاہ، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب، کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز، چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، کور 5 کے بریگیڈیئر حسین مسعود، این ڈی ایم اے کے بریگیڈیئر حسین مسعود اور دیگر اہم عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس میں جن 3 نالوں کی صفائی کا فیصلہ کیا گیا، اس میں ضلع وسطی کا گوجر نالہ اور ضلع کورنگی کا سی بی ایم نالہ بھی شامل ہے جسے اس کی اصلی حالت میں لایا جائے گا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام نالوں کا کچرا جام چکرو اور ٹی پی ون کے ڈمپ سائٹس پر منتقل کیا جائے گا۔ دوسری جانب محکمہ بلدیات فوج اور رینجرز کے تعاون سے نالوں پر قائم تجاوزات کو ختم کرے گی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ کے ایم سی کے پاس 38 نالے ہیں اور یہ سب ورلڈ بینک پروجیکٹ ‘سوئپ’ کے تحت صاف کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کے ایم سی کے علاوہ ڈی ایم سی کے پاس 514 چھوٹے نالے ہیں اور وہ صفائی کے ذمہ دار ہیں، جس کے لئے حکومت سندھ انہیں اضافی فنڈ فراہم کررہی ہے۔
علاوہ ازیں بتایا گیا کہ شہر میں کنٹونمنٹ اور کے ڈبلیو ایس بی کے کچھ نالے ہیں جس کے لئے حکومت سندھ کے ایم سی نالوں کی صفائی کے لئے فنڈز مہیا کرتی ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ لیاقت آباد اور شیر شاہ سوری روڈ جہاں نالے میں گرین لائن انفرا اسٹرکچر کے ستون تعمیر کئے گئے ہیں وہاں بارش کا پانی جمع ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ اورنگی نالے پر کشمیر کالونی اور گلستانِ جوہر پر تجاوزات کی وجہ سے نکاسی آب ممکن نہیں ہوسکا۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ حالیہ مون سون میں ایک گھنٹے کے میں 63 سے 86 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ شہر کا موجودہ انفرا اسٹرکچر 30 منٹ میں 30 ملی میٹر تک بارش برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا تھا کہ رین ایمرجنسی کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے نالوں کی صفائی اور اس سے متعلق دیگر اخراجات کے لئے 46 کروڑ 30 لاکھ روپے جاری کیے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular