Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

کراچی سمیت سندھ بھر میں شدید بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں جمعہ اور ہفتے کو شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، جس کے باعث اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے مون سون کے نئے سسٹم کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعرات سے ہفتے کے دوران سندھ اور بلوچستان کے مشرقی علاقوں میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے، جمعرات کی شام کو خلیج بنگال سے مون سون ہوا کا کم دباؤ سندھ میں داخل ہوگا، ہوا کے کم دباؤ کے زیر اثر جمعرات کی شام سے ہفتے تک سندھ اور مشرقی بلوچستان میں مون سون کی ہوائیں شدت سے داخل ہوں گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کی شام سے ہفتے کے دوران کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، سانگھڑ، ٹنڈواللہ یار، مٹیاری، ٹنڈومحمد خان، جامشور، دادو اور شہید بے نظیرآباد میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی اور حیدرآباد میں جمہ اور ہفتے کو موسلا دھار بارش کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، لہٰذا مون سون کے نئے سلسلے کے حوالے سے تمام ادارے الرٹ رہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular