| پیارے بچوں آپ اگر اپنی زندگی بامقصد اور بہترین گزارنا چاہتے ہیں تو مندرجہ ذیل باتوں کو اپنا لیجیے ان شاء اللہ آپ اپنے آپ کو کامیابی کی طرف بڑھتا دیکھیں گےاخلاق (behavior)اصول (policy)ہنر ( technical skill)اوزار (tolls)اگر آپ دنیا میں ایک کامیاب شخص بننا چاہتے ہیں تو ان چاروں چیزوں کو اپنا لیں جس شخص میں یہ چیزیں ہوتی ہیں وہ بامقصد لوگ ہوتے ہیں اور دنیا میں بہت ترقی کرتے ہیں بالفرض اگر آپ کے پاس تین چیزیں موجود ہو مگر آپ کا اخلاق درست نہ ہو تو لوگ آپ سے متنفر ہونے لگیں گے جو کہ آپ کی ترقی میں رکاوٹ کا باعث ہے اسی طرح دوسری تین چیزوں کی بھی اپنی اہمیت ہے مقصد (Goal)اپنی زندگی کو ایک مقصد دیں کیونکہ جس زندگی میں مقصد نہ ہو اس زندگی کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا آپ اپنے آپ کو اس طرح نہ بنائیں کہ زندگی جو چاہے مجھے بنادے بلکہ اپنے آپ کو اس طرح بنائیں کہ جو میں چاہتا ہوں مجھے وہی بننا ہے بس۔مثال کے طور پر ایک لکڑی کا ٹکڑا اگر سمندر میں ہو تو جہاں ہوا پانی چاہے گے اسے لے جائنگے تو آپ اس لکڑی کے ٹکڑے کی طرح نہ بنیں بلکہ سمندر میں تیراک کی طرح بنیں کہ نہیں بلکہ ہوا پانی جہاں چاہے مجھے لے جانے کی کوشش کریں مجھے تو بس کنارے پر جانا ہے جس طرح وہ تیراک کوشش کر کے بالآخر کنارے کو پا لیتا ہے اسی طرح آپ بھی بامقصد بنیں اور کوشش کریں ان شاء اللہ ایک دن آپ بھی اپنی منزل کو پا لیں گےمگر یاد رہے آپ کا مقصد مثبت ذاتی اور ممکن ہونا چاہیے۔بعض اوقات انسان مقصد تو بنا لیتا ہے مگر اس پر عمل نہیں کر پا رہا ہوتا یا پھر دیگر مصروفیات کی وجہ سے وہ اپنے مقصد سے پیچھے ہٹ رہا ہوتا ہے تو اسکا بہترین حل یہ ہے کہ آپ اپنے جذبات کو اپنا مقصد یاد دلاتے رہیں اپنے مقصد کے فوائد کی لسٹ مد نظر رکھیں اور اس کو اپنے پاس ایسی جگہ لکھ کر اپنے پاس محفوظ کر لیں جہاں آپ کی بار بار نظر پڑتی ہو اس طریقے سے ان شاء اللہ آپ اپنے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹیں گےمستقبل کی پلاننگ (future planning)آپ آگے کوئی کام کرنا چاہتے ہیں مثلاً گھر بنانا ہے اور کتابوں کا مطالعہ کرنا ہے وغیرہ تو یاد رکھیں صرف جذبات سے کوئی کام نہیں ہوتا بلکہ آپ کو اس کام کو مرتب کرنا ہوگا لہذا اپنے کام کو مرتب کرنے اور اسکو اچھے طریقے سے پورا کرنے کیلئے آپ کو ان پانچ چیزوں کو مد نظر رکھنا بہت ضروری ہے ۔جو آپ کام کرنا چاہ رہے ہیں وہ کلیر (specific) ہو۔آپ کو اس کام کی تعداد معلوم ہو۔جو حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ خاص ہو ۔جو آپ حاصل کرنا چاہ رہے ہیں وہ آپ کے لیے فائدے مند ہو۔آپ جو کام کرنا چاہ رہے ہیں اسکا ٹائم بلکل کلیر ہو کہ مجھے فلاں مہینے کے فلاں دن تک یہ کام مکمل کرنا ہے۔اس کو آپ مثال سے اس طرح سمجھیں کہ اگر آپ کو کوئی کتاب پڑھنی ہے تو آپ کو ان کتابوں کی تعداد اس کی جلدیں اور صفحات معلوم ہوں پھر اسکے بعد آپ ذہن بنالیں کہ مجھے اتنی جلدیں اتنے دن میں ختم کرنی ہیں اس سے آپ اپنے مقصد کو واضح کر سکیں گیں اور جب آپ کا مقصد واضح ہوگا تو آپ اس پر بآسانی عمل بھی کر سکتے ہیں اور اس کو اپنے ٹائم تک پورا بھی کر سکتے ہیں۔کیونکہ ایک بات ہمیشہ یاد رکھیں مبہم اہداف مبہم نتیجہ پیدا کرتے ہیں۔ جب آپ کا ہدف بلکل واضح ہوگا تو ان شاء اللہ نتیجہ بھی واضح آئے گاانسان کی فطرت ہے کہ وہ آرام پسند ہوتا ہے لہذا اگر ایسا ہے تو آپ اپنی زندگی کو ایک جدول (time fram) دیں کہ مجھے ان ان وقتوں میں یہ یہ کام کرنے ہیں ان شاء اللہ ایک بہترین نتیجہ حاصل ہوگا۔کامیابی ایسی دیوار نہیں کہ جس کو آپ چھلانگ لگا کر حاصل کر سکیں بلکہ انسان کامیابی کی طرف قدم با قدم بڑھتا ہے۔اگر آپ اپنی زندگی کو کامیاب بنانا چاہتے ہیں تو ان امور کو بھی مد نظر رکھیں ان شاء اللہ ایک نہ ایک دن آپ کامیاب آدمی بن جائیں گے۔آپ کے اپنے ذاتی اہدافآپ کی اپنی فیملی کے متعلق اہداف آپ اگر کسی آفس یا ادارہ میں کام کرتے ہیں تو ان کاموں میں اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کی کوشش کریں۔ جب آپ اپنے ان تمام اہداف کو معین کر کے اور ساتھ ساتھ ان پر عمل کرینگے تو ان شاء اللہ آپ جس فیلڈ میں بھی ہو کامیابی آپ کے قدم چومے گی۔اللہ رب العزت ہمیں بامقصد اور دین کی خدمت کرنے والی زندگی نصیب فرمائے۔ |
- Home
- بچوں کا نوائے اسلام
- کامیاب زندگی کے چند بہترین اصول
کامیاب زندگی کے چند بہترین اصول
-
Ilyas - جنوری 13, 2021
- بچوں کا نوائے اسلام
- 10
- 1 minute read


































