Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

کالعدم تنظیموں سے لئے گئے تعلیمی اداروں میں حکومتی ایڈمنسٹریٹر بھرتی کرنے کا فیصلہ

کالعدم تنظیموں سے لیے گئے مدرسوں کے انتظامی سربراہ بھی اب حکومتی ہوں گے۔ ایف اے ٹی ایف کی شرائط کے بعد پنجاب میں مدرسوں کیلئے 208 نئے ایڈمنسٹریٹر بھرتی ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق سابق دورِ حکومت میں حکومت پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی شرائط پر کالعدم تنظیموں سے مدرسے اور دیگر تعلیمی ادارے اپنے قبضے میں لے لیے تھے۔ جس کیلئے متعلقہ صوبائی حکومتوں کو مدرسوں کی دیکھ بھال کی ذمہ داری دی گئی اور تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے دی گئیں۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن نے چند روز قبل ایک نئی سمری حکومت پنجاب کو ارسال کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ لاہور سمیت صوبہ بھرمیں محکمہ اسکول ایجوکیشن کے پاس دو سو آٹھ مدرسے اور تعلیمی ادارے ہیں، جن کا انتظام اب حکومتی افسران سنبھالیں گے اور نئی آسامیوں پر یہ ایڈمنسٹریٹرز بھرتی ہوں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبائی کیبنٹ کمیٹی برائے خزانہ نے اصولی طور پر 208 نئی بھرتیوں کی منظوری دے دی ہے۔ پنجاب بھر میں کالعدم تنظیموں سے لیے گئے تعلیمی اداروں کیلئے یہ نئی بھرتیاں پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت گریڈ 17 میں ہوں گی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular