Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

چوں کے موبائل کی نگرانی کیجئے

موبائیل فون کے غلط استعمال سے اپنے بچوں کو بچائیں—یقیناً آپ کے گھر میں سات سے چودہ سال تک کے بچے ہوں گے۔یہ ٹیکنالوجی کا دور ہے۔اہل ایمان کی اکثریت نے اپنے بچوں کی ضد پر یا کسی اور مجبوری کے تحت اپنے بچوں کے ہاتھ میں اسمارٹ فون پکڑا دیا ہے۔ آپ اپنے بچوں کو کمپیوٹر، انٹر نیٹ اور موبائیل(اسمارٹ فون) سے دور بھی نہیں رکھ سکتے اس لیے کے عام حالات میں عموماً اوروبائی دور میں توخصوصاً آن لائن کلاسیس بچوں کے لیے منعقد ہو رہی ہیں۔غرض تعلیمی سر گرمیوں کی بات کی جائے تو موبائیل(اسمارٹ فون)، انٹر نیٹ اور کمپیوٹر کا استعمال نا گزیر ہے۔یاد رہے کہ بچوں میں تجسس بہت زیادہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے وہ اپنے نفع نقصان سے بے گانہ ہو کر نیٹ کا استعمال کرتے ہیں۔نیز اسکول کے بچوں میں کچھ بچے پراگندہ ذہنی کا شکار ہوتے ہیں وہ ہر کسی بچے کو دعوت گناہ دیتے رہتے ہیں جو ہو سکتاہے آپ کے بچے کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لے۔صحبت غلط کے علاوہ اور بھی بہت سے عوامل ہیں  جو آپ کے بچے کا مستقبل تباہ کر سکتے ہیں۔اس سے پہلے کہ آپ کو شرمندگی اٹھانا پڑے، راقم کی تجویز پر غور کریں۔ اپنے موبائیل کے  پلے اسٹور سے Google Family Link for parents  نامی اپپ کو ڈاؤن لوڈ کریں۔من و عن ایپ اپنے بچے کے موبائیل میں بھی ڈاؤن لوڈ کریں۔دونوں ایپ کو ایکساتھ اوپن کریں۔اپنے موبائیل کو نگراں (سپر وائیزر) قرار دیں۔پھر جو ہدایات  ملیں ان کو مرحلہ وار فالو کریں۔اس ایپ کا فائدہ یہ ہے کہ آپ اپنے بچے کی موبائیل سرگرمیوں سے متعلق حسب ذیل باتوں سے کسی بھی وقت آگاہ  ہو سکتے ہیں:۱۔اس نے کس ویب سائیٹ کو اوپن کیا۔۲۔کس ویڈیو کو دیکھا۔۳۔دن بھر کتنی دیر وہ مو بائیل کے ساتھ وابستہ رہا۔نیز ایک اور فائدہ اس ایپ کا یہ ہے کہ جب کبھی آپ کا بچہ کوئی گیم ڈاؤن لوڈ کرنے لگے گا یا کسی بھی ویب سائیٹ کو اوپن کرنے کی کوشش کرے گا تو براوزر پہلے آپ سے اجازت مانگے گا۔غرض آپ جن ویڈیوز اور گیمز کی اجازت دیں گے آپ کا بچہ وہی ویڈیو یا گیم   یا ویب سائیٹ access کر سکتا ہے۔نیز آپ جب چاہے،کسی گیم یا ایپ کو جو آپ کے بچے کے موبائیل میں ہے،  بلاک کر سکتے ہیں۔جو آپ کے بچے کے موبائیل سے غائب ہو جائے گا۔جب تک آپ کی اجازت نہیں ہو گی وہ نہیں کھول سکے گا۔اسی طرح اپنے گوگل براؤزر میں جا کر setting میں جائیں اور safe search filter میں جائیں اور Filter exlicit results کو select کریں۔اسی طرح ویڈیو میں Do not Autoplay کو select کریں۔اسی طرح پلے اسٹور میں جائیں۔ setting میں جائیں اور parental controls کو آن کریں۔امید ہیں اتنا کرنے سے آپ اور آپ کے بچے کا موبائیل نا مناسب مواد سے پاک ہو جائے گا۔ لیکن اس سب سے زیادہ اہم یہ ہے کہ اللہ کا ذکر کثرت سے کیا جائے کہ وہی مومن کے لیے ہتھیار ہے۔نیز دشمن جب کسی پر قابو پاتا ہے تو سب سے پہلے اس سے ہتھیار نیچے رکھنے کو یا چھوڑنے کو کہتا ہے یا اسے حاصل کر لیتا ہے۔شیطان کا جب کسی پر زور چلتا ہے تو وہ اسے اللہ کے ذکر سے غافل کرتا ہے۔آج سارے عالم میں والدین  کے لیے یہ بات لمحہ فکریہ ہے کہ وہ کس طرح اپنے بچوں کی موبائیل سرگرمیوں پر نظر رکھیں۔مخرب اخلاق اور حیا سوز ویڈیوز اور گیمز سے بچوں کو کس طرح بچائیں؟ان کے اوقات کی کس طرح حفاظت کریں؟اس وقت سارے عالم میں عریانیت کا سیلاب آیا ہوا ہے۔آئے دن اخبارات میں اسکول کے بچوں کی حیا سوز خبریں آتی رہتی ہیں۔ بچے تو کیا بڑے لوگ، عزیمت سے پہلو تہی کا شکار ہیں۔اللہ پاک سب کو اپنے نیک بندوں کے گروہ میں شامل فرمائے۔شیطان کے مکر و فریب کو سمجھنے نیز اس سے بچنے کی توفیق نصیب فرمائے، ہمارے بچوں کے مستقبل کی حفاظت فرمائے اور ان میں آخرت کا شعور بیدار فرمائے۔آمین

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular