Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

پینسل کاسبق

ٹیجر نے کلاس کا آغاز کرتے ہوئے اپنی جیب سے ایک پینسل نکالی اور تمام طلبا کو دکھاتے ہوئے کہا:
”آج کا سبق آپ اس پینسل سے سیکھیں گے۔۔۔پینسل میں پانچ باتیں ایسی ہیں جو ہم سب کے لیے جاننی ضروری ہیں!“
وہ کیا سر….؟؟سب نے تجسس سے پوچھا۔
پہلی بات:یہ پینسل عمدہ اور عظیم کام کرنے کے قابل اس صورت میں ہوسکتی ہے، جب وہ خود کو کسی کے ہاتھ میں تھامے رکھنے کی اجازت دے۔
دوسری بات:ایک بہترین پینسل بننے کے لیے وہ بار بار تراشے جانے کے تکلیف دہ عمل سے گزرتی ہے۔
تیسری بات:وہ ان غلطیوں کو درست کرنے کی اہلیت رکھتی ہے،جو اس سے سرزد ہوسکتی ہیں۔
چوتھی بات:یہ پینسل کا سب سے اہم حصہ ہمیشہ وہ ہوگاجو اس کے اندر یعنی اس کے باطن میں ہوتا ہے۔
اور پانچویں بات:پینسل کو جس سطح پر بھی استعمال کیا جائے،وہ لازمی اس پر اپنا نشان چھوڑ جاتی ہے۔چاہے حالات کیسے ہی ہوں۔
”اب اس پینسل کی جگہ آپ اپنے آپ کو لے لیں۔“
آپ بھی عمدہ اور عظیم کام کرنے کے قابل اسی صورت میں ہوسکتے ہیں،جب آپ خود کو اپنے استادیا راہنما کے ہاتھوں میں تھامے رکھنے کی اجازت دیں۔
دوسری بات:آپ کو بھی باربار تراشے جانے (یعنی مشکل کام،محنت،ہمت وغیرہ)جیسے مراحل سے گزرنا پڑے گا۔ یہ مراحل دنیا میں زندگی کے مختلف مسائل کی صورت میں آپ کے سامنے آئیں گے، ایک مضبوط فرد بننے کے لیے آپ کو ان مسائل کااچھے طریقے سے سامنا کرنا ہوگا۔
تیسری بات:یہ کہ اپنے آپ کو ان غلطیوں کو درست کرنے کے قابل بنائیں جو آپ سے سرزد ہوسکتی ہیں۔
چوتھی بات: ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہمارے اندر ہے،ہمارا باطن ہے،ہمیں اسے گناہوں اورگندگیوں سے بچانا ہے۔
پانچویں بات: آپ جس سطح پر سے بھی گزر کر جائیں،آپ اپنے نشان ضرور چھوڑ جائیں۔چاہے حالات کیسے ہی کیوں نہ ہوں۔اس یقین کے ساتھ زندگی بسر کریں کہ اس دنیا کو آپ کی ضرورت ہے،کیونکہ کوئی شے بھی فضول اور بے مقصد نہیں ہوتی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular