قاتل گرفتار نہ ہوئے تو ہمارا اگلا احتجاج کفن پوش ہوگا، علامہ عبدالخالق اسدی
پھالیہ(نیوز ڈیسک ) مجلس وحدت مسلمین نے پھالیہ میں شہید کئے گئے ملک علمدار ح ±سین کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے دس دن کا ٹائم دے دیا،شہیدکی رسم چہلم پر خطاب میں مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ واقعہ کو 40 روز گزر چکے ہیں مگر تاحال قاتل گرفتار نہیں ہوئے،جو انتظامیہ اور پولیس کی کارکردگی پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے،، پولیس اور انتظامیہ کی م ±جرمانہ خاموشی بھی اس سانحہ کی وجہ بنی، اور اب بھی شہید کے کیس کو دبانے کیلئے مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی ہے ، اگر 10 دنوں میں قاتل گرفتار نہ ہوئے تو ہمارا اگلا احتجاج کفن پوش ہوگا، ہماری امن پسندی کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے،انہوں نے کہا کہ مٹھی بھر تکفیری گروہ ملک میں انتشار چاہتا ہے


































