Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

پنجاب اسمبلی کا فرقہ وارانہ بل شیعہ عقیدہ پر کاری ضرب (شیعہ تنظیمیں)

 مسلکی نظریات مسلط کرنیکی سازش ہے،علما سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی، علامہ راجہ ناصر عباس،دورود پڑھنے و بھیجنے کیخلاف سازش ناکام بنائیں گے، علامہ سبطین
ایسے مسائل سراٹھائیں گے جس سے حکومت نہیں نمٹ سکے گی، علامہ باقرزیدی ،پنجاب اسمبلی میں موجود تکفیری شرپسندی کو ہوا دے رہے ہیں،علامہ حسین اکبر
لاہور(نیوز ڈیسک)مجلس وحدت مسلمین،شیعہ علما کونسل،جعفریہ الائنس،تحریک حسینیہ اور دوسری تمام شیعہ جماعتوں نے پنجاب اسمبلی سے منظور کئے گئے تحفظ بنیاد اسلام بل کو فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے کی سازش قرار دیکر قطعی مسترد کردیا، ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے دیگر رہنماﺅں کے ساتھ نیوز کانفرنس میں کہا ہے کہ آئین پاکستان کی موجودگی میں کسی دوسرے بل کی ضرورت نہیں،پنجاب اسمبلی میں پیش کیا گیا تحفظ بنیاد اسلام بل اپنے مسلکی نظریات کو دوسروں پر زبردستی مسلط کرنے کی کوشش ہے، یہ بل دستور پاکستان اور بنیادی انسانی حقوق سے قطعی مطابقت نہیں رکھتا ملت تشیع اسے مکمل طور پر مسترد کرتی ہے،کسی پر اپنی سوچ مسلط کر کے اس کا عقیدہ نہیں بدلا جا سکتا ، بل پیش کرنے سے پہلے شیعہ علما اور سنی مشائخ کرام سے کسی قسم کی مشاورت نہیں کی گئی،انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان سے قبل قائد و اقبال پر کفر کا فتوی لگایا گیا آج انہی تکفیری قوتیں کے پیروکار پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں، ملک میں کسی بھی ایسے بل کا قانونی و اخلاقی جواز موجود نہیں جس سے کسی مسلک کے بنیادی نظریات نشانہ بنتے ہوں،اس بل کا مقصد مقدسات کے تحفظ کی بجائے تشیع کے بنیادی عقیدے پر ضرب لگانا ہے، بل کو قانون کا حصہ بنایا گیا تو ہم اس کے خلاف ہر طرح کا قانونی و آئینی حق استعمال کریں گے، شیعہ علما کونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا کہ پنجاب حکومت کالعدم دہشت گرد گروہ کے اکلوتے ایم پی اے کے ہاتھوں یرغمال بن چکی ہے، اہلبیت اطہار علیہم السلام پر درود بھیجنے اور درود لکھنے سے منع کرنے کی بدترین سازش کو ناکام بنائیں گے، قرآن و حدیث کے مطابق اہلبیت پر درود و سلام بھیجا جاتا ہے ، تحفظ بنیاد اسلام بل کی آڑ میں اہل بیت اطہار علیہم السلام کی قدر و منزلت کو نشانہ بنانے کے گھناونے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں، جو سیاسی قائدین اس بل کی حمایت کر رہے ہیں ملت تشیع آئندہ الیکشن میں ان کی سیاسی حمایت سے مکمل طور پر قطع تعلقی کا اعلان کرتی ہے ،ا سپیکر پنجاب اسمبلی کی جانبداری ان کی سیاسی ساکھ کے لیے شدید دھچکا ثابت ہو گی یہ متنازع بل اسلام کی بنیادی تعلیمات پر وار ہے جسے شیعہ سنی مل کر روکیں گے، جعفریہ الائنس پاکستان کے نائب صدر علامہ باقر حسین زیدی نے کہا ہے کہ یہ بل آئین میں دی گئی مذہبی آزادیوں سے متصادم ہے ، بل کے بعض حصوں کے ضمن میں کافی تاریخی متنازع مسائل سر اٹھائیں گے جن سے نبٹنا حکومت کے بس میں نہ ہو گا ، صدیوں سے طے شدہ عقیدتی مسائل کو چھیڑناسیاسی مصلحت و دانشمندی کے بھی خلاف ہے جو کسی طور قابلِ قبول نہیں، تحریک حسینیہ پاکستان کے سربراہ حسین اکبر کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں موجود تکفیری گروہ کے افراد شرپسندی کو ہوا دے رہے ہیں، محرم سے قبل ایسے متنازع بل کا پیش ہونا صوبے میں فرقہ واریت کو ہوا دینے کی سازش ہے، ملک کا آئین تمام قوانین کا حامل ہے، ایسے کسی متازع بل یا قانون کی مزید کوئی ضرورت نہیں، ہم اہلبیت(ع) کی حرمت کے چوکیدار ہیں، کوئی سازش و گستاخی نہیں ہونے دینگے

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular