Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

پنجاب اسمبلی میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے اعلان کیخلاف مذمتی قرارداد جمع

رسوائے زمانہ فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو کی جانب سے دوبارہ پیغمبر اسلام (ص) کے گستاخانہ خاکے شائع کرنے کے اعلان کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی۔ مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی قرارداد میں ان کا کہنا ہے کہ رسوائے زمانہ فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو کی جانب سے دوبارہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے گستاخانہ خاکے شائع کرنے کے اعلان کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ پنجاب اسمبلی کا ایوان آزادی اظہار رائے کی آڑ میں کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کی ہرگز اجازت نہیں دے گا۔
حنا پرویز بٹ نے قرارداد میں مزید کہا ہے کہ بدنام زمانہ فرانسیسی میگزین کی انتظامیہ سوچی سمجھی سازش کے تحت پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی توہین کر رہی ہے۔ ایسے اقدامات مسلم ممالک اور مغربی ممالک کی عوام میں نفرت کا بیج بونے کے مترادف ہیں۔ قرارداد میں حنا پرویز بٹ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کو عالمی سطح پر اُٹھایا جائے، تمام اسلامی ممالک کے حکمران گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے قبل یکجا ہوں اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular