Sat Oct 10, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

پرامن فلسطینیوں پر صہیونی فوجیوں کے حملے

فلسطینیوں کا اتحاد اور استقامتی محاذسینچری ڈیل کو ناکام بنا دے گا،حماس
غزہ(نیوزڈیسک)صہیونی فوجیوں نے رام اللہ میں سینچری ڈیل کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے شرکاء پر یلغار کردی۔غرب اردن کے نعلین اور بعلین اور شمالی شہر الخلیل کے بیت امر علاقوں میں بھی فلسطینیوں اور غاصب صہیونی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ صہیونی فوجیوں نے اس دوران آنسوگیس کے گولے فائر کئے جس کے نتیجے میں فلسطینیوں کے دم گھٹنے لگے۔کفرقدوم دیہات کے فلسطینیوں نے بھی سینچری ڈیل اور یہودی کالونیوں کی تعمیر کے خلاف مظاہرے کئے جسے کچلنے کے لئے صہیونی فوجیوں نے میٹل گولیاں فائر کیں اور گیس بم مارے جس کے نتیجے میں کئی بچوں سمیت متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب تحریک حماس نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینیوں کا اتحاد اور استقامتی محاذ امریکی صہیونی منصوبے سینچری ڈیل کو انجام تک پہنچانے کی تمام کوششیں ناکام بنا دے گا۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق تحریک حماس کے ترجمان عبداللطیف القانوع نے ایک بیان جاری کر کے الفجرالعظیم کے زیرعنوان قائم کی جانے والی نماز صبح میں بڑے پیمانے پر شرکت کر کے مسجدالاقصی کی حمایت اور اس مقدس مقام کو تقسیم کرنے کی کوشش کو ناکام بنانے کا اعلان کیا اور پوری دنیا کو یہ پیغام دیا کہ وہ کسی کو بھی مقدس مقامات کو تقسیم نہیں کرنے دیں گے۔ تحریک حماس کے ترجمان القانوع نے تاکید کے ساتھ کہا کہ سینچری ڈیل کو ناکام بنانے کی سرگرمیاں بدستور جاری رہیں گی اور اس کے خلاف ملت فلسطین کا غم و غصہ ہر لمحہ بڑھتا جائے گا۔ غزہ پٹی، غرب اردن اور بعض اسلامی ممالک کے عوام نے جمعے کو مسجدالاقصی میں الفجرالعظیم کے زیرعنوان نماز صبح پڑھ کر مقبوضہ فلسطین میں اسلامی مقدسات کے تحفظ کی تحریک کا آغاز کیا۔ اس موقع پر غرب اردن کے جنین اور نابلس شہروں کی مسجدیں نمازیوں سے چھلکنے لگیں اور لوگوں کو اطراف کی سڑکوں پر اپنی صفیں قائم کرنا پڑیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular