Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں واضح کمی

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد تیزی سے کم ہو رہی ہے اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے صرف 1763 کیسز رپورٹ ہوئے اور 32 افراد کا انتقال ہوا۔
پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 5709 ہے اور 2 لاکھ 69 ہزار 191 افراد متاثر ہیں۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کے دو لاکھ 13 ہزار 175 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 22 ہزار 408 ٹیسٹ کیے گئے۔
ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے 17 لاکھ 99 ہزار 290 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 50 ہزار307 ہو گئی ہے۔
سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 15 ہزار 213 ہوگئی۔
خیبرپختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد 32,753 ہو گئی ہے۔ بلوچستان 11,517، اسلام آباد 14,722، آزاد جموں و کشمیر 1,961، گلگت بلتستان 1,896 اور پنجاب میں 91,129 کورونا مریض ہیں۔
این سی او سی کے مطابق ‏ملک بھرکےاسپتالوں میں 248 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جبکہ اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد ایک ہزار859 ہے۔
ملک میں کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت یومیہ 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ اور 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔ 30 شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular