Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم شہدائے کشمیر منایا جا رہا ہے

کشمیر کی جدوجہد آزادی کے عظیم شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے دنیا بھر میں آج یوم شہدائے کشمیر منایا جا رہا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے پاکستان کی مسلح افواج نے بھی شہدائے کشمیر کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے ٹویٹ میں کہا گیا کہ یوم شہدائے کشمیر، آزادی کے لئے بہادر کشمیریوں کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہداء کے لہو کا ایک ایک قطرہ، نہ فراموش کیا جائے گا نہ ہی معاف۔ دہائیوں سے جاری بھارتی مظالم، ناقابل تسخیر جذبے، جدوجہد آزادی کو دبانے میں ناکام رہے۔ انشاءاللہ کامیابی کشمیریوں کا مقدر ہے۔
مقبوضہ وادی آٹھ دہائیوں سے شہیدوں کے لہو کی گواہ ہے تاہم 13 جولائی 1931ء کا دن کشمیریوں کی تاریخ کا وہ دن ہے جب سری نگر میں 22 بے گناہ مسلمانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے تحریک آزادی کشمیر کی بنیاد رکھی تھی۔ آج کا دن جدوجہد آزادی کشمیر میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ تاریخ کے مطابق 13 جولائی کو کشمیر کی تحریک آزادی کے مرد مجاہد عبدالقدیر خان کو دیکھنے کیلئے کشمیری سری نگر جیل کے باہر جمع ہوئے تھے جہاں سے عبدالقدیر خان کو عدالت لے جایا جانا تھا۔ اس دوران نماز ظہر کا وقت ہو گیا۔ ایک کشمیری اذان کے لیے اٹھا تو ڈوگرہ مہاراجہ کے سپاہی نے گولیوں کی بوچھاڑ کر دی۔ یکے بعد دیگرے اکیس جانوں کا نذرانہ دے کر حریت پسندوں نے اذان مکمل کی۔ خون کی اس ہولی کے خلاف کشمیری ہر سال یوم شہداء مناتے ہیں اور اس عہد کو مزید مستحکم کرتے ہیں کہ کشمیر میں آخری مسلمان کے آخری قطرہ تک آزادی کی جنگ جاری رہے گی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular