
ضلع کرم میں بالشخيل کی زمینوں پر قبضے کے خلاف جاری دھرنا آج 27 روز میں داخل ہوگیا۔ متاثرین نے عید الاضحیٰ دھرنے میں گزاری۔ آج معصوم بچوں نے دھرنے کے مقام پر کھڑے ہو کر ہیغام دیا ہے کہ ہم آج عید نہیں منا رہے، 27 روز سے ہم ایک ٹینٹ کے نیچے مشکلات میں دن بسر کر رہے ہیں۔ انصاف کی کرسی پر بیٹھے بے انصافوں سے انصاف مانگ رہے ہیں۔ یہ کب تک ہوگا کب تک چلے گا، دھرنے کے شرکاء کا کہنا تھا کہ بالشخیل قوم کو اپنے جائز حقوق نہیں مل رہے، بالشخیل گاؤں کے افراد انتہائی بے چارگی کی صورتحال سے گزر رہے ہیں۔


































