پاپائے روم شیعہ مرجع تقلید سے ملاقات اور حرم کی زیارت کے مشتاق ہیں،وفد
بغداد (نیوزڈیسک) عیسائیوں کے مرکز ویٹی کن کے وفد نے نجف کا دورہ کیا اوربزرگ مرجع آیت اللہ العظمیٰ سیستانی سے ملاقات کی جس میں آئندہ ماہ پاپ فرانسس کے دورہ عراق میں آیت اللہ سیستانی سے ملاقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا،وفد نے کہا کہ پاپائے روم شیعہ مرجع تقلید سے ملاقات اور حرم کی زیارت کے مشتاق ہیں،ملاقات کے بعد ویٹی کن وفد نے عراقی نمائندوں کے ساتھ حرم امام علیؑ پر حاضری دی اور عقیدت کا اظہار کیا، وفد کو حرم کے مختلف پروجیکٹ اور زائرین کے سہولیات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ پاپ فرانسس5 مارچ کو آیت اللہ سیستانی سے ملاقات کریں گے۔
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- مشرق وسطی
- ویٹی کن وفد کی آیت اللہ سیستانی سے ملاقات، روضہ…


































