
اور اپنے ماں باپ کے ساتھ اچھا برتاؤ کرو
امی: میں آپ سے محبت کرتی ہوں
آج گھر میں کیا مسئلہ پیش آیا؟
یہ ایک سوال تھا جو بچے ایک دوسرے سے پوچھ رہے تھے اور حیرت سے ایک دوسرے کی طرف دیکھ رہے تھے۔ وہ اسکول سے واپس آچکے تھے لیکن گھر کی حالت صبح کی طرح ویسی کی ویسی تھی۔
انہوں نے جو لباس صبح تبدیل کیا تھا وہ سب بکھرا ہوا تھا اور دستر خوان جیسے وہ ناشتے کے وقت چھوڑ کر گئے تھے ویسے ہی پڑا ہوا تھا۔
بانو نے کہا: امی بیمار ہیں۔ ماں بیماری کی وجہ سے بستر پر لیٹی ہوئی تھی۔
مہدی نے اپنی بہن اور بھائی سے کہا: آج ہمیں امی کی مدد کرنی چاہیے۔ آئیں! مل کر گھر کی صفائی کریں۔
وہ بڑے شوق سے گھر کے کام انجام دینے میں مصروف ہو گئے اور دوپہر کے لیے سادہ سا کھانا بھی تیار کیا۔ سیکنڈ ٹائم، بچے ماں کے پاس بیٹھے ہوئے تھے اور وہ ان کا شکریہ ادا کر رہی تھی۔ والد نے وہاں پر ان سے وعدہ کیا کہ اس کام کے بدلے، انہیں اچھا انعام دوں گا۔


































