نوشہروفیروز (نیوز ڈیسک) اصغریہ خواتین علم و عمل تحریک پاکستان ضلع نوشہروفیروز کے یونٹ دربیلو کے زیر اہتمام مرکزی امام بارگاہ السادات دربیلو ضلع نوشہرو فیروز سندھ میں مدافعان حرم الحاج شہید قاسم سلیمانی و شہید ابو مہدی المہندس کے حوالے سے خواہران کا سمینار منعقد کیا گیا،سیمینار کے انعقاد میں خصوصی تعاون المعارف ٹی وی شعبہ حیات طیبہ ڈویژن نواب شاہ کی جانب سے شامل تھا، سیمینارسے خواہر ثنا زھرا، خواہر سیدہ ساجدہ رضوی، خواہر شگفتہ بتول، خواہر امہ فروہ اصغریہ خواتین ضلعی صدر خواہر نصرت زھرا اور معارف ٹی وی کی مسؤل خواہر صائمہ لغاری نے خطاب کیا سیمینار میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ عالمی دہشت گرد امریکا، اسرائیل کے ہاتھوں اسلام کے مایہ ناز مجاہد اور قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی، ابو مہدی المہندس اور انکے جانثار ساتھیوں کی مظلومانہ شہادت نے دنیائے اسلام کے حریت پسند مجاہدین کے دلوں کو مجروح کیا ہے، انکی شہادت اسلامی مزاحمتی محاذوں کی تقویت و وحدت کا باعث بن چکی ہے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- نوشہروفیروز:اصغریہ علم و عمل تحریک (خواتین)کے زیر اہتمام سیمینار کا…
نوشہروفیروز:اصغریہ علم و عمل تحریک (خواتین)کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد
-
Ilyas - فروری 7, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 32
- 0 minute read


































