سعودی طیارے آزادی فلسطین کیلئے استعمال کئے جائیں ساتھ دینگے،محمدعلی حوثی
صنعا (نیوز ڈیسک) محاصرے اور مسلط کردہ جنگ کے ستائے ہوئے یمنی عوام بھی اپنے فلسطینی بھائیوں کی حمایت کے لئے سڑکوں پر نکل آئے، دارالحکومت صنعا میں لاکھوں یمنی شہریوں نے سعودی بمباری کی پرواہ کئے بغیر شہر کی سڑکوں پر ریلیاں نکالیں اور مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا، یمن کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سینئر رکن محمد علی الحوثی نے ریلی کے شرکا سے خطاب میں کہا کہ جارح سعودی عرب اپنے جنگی طیاروں کے ساتھ فلسطین کی آزادی کے لئے آگے بڑھے، ہم بھی اس کی مدد کرنے کو تیار ہیں ، سعودی عرب نے فلسطینی استقامتی تحریک حماس کو دہشت گرد قرار دیا ہے کیونکہ حماس امریکہ اور صہیونی حکومت کی پالیسیوں کی مخالف ہے ، استقامتی محاذ کے میزائیلوں نے سینچری ڈیل کو خاک میں ملادیا ، عرب اور اسلامی امہ کو چاہیے کہ وہ فلسطینی استقامتی محاذ کے شانہ بشانہ صیہونی حملوں کا مقابلہ کرے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- میزائیل حملوں نے سینچری ڈیل کو خاک میں ملادیا
میزائیل حملوں نے سینچری ڈیل کو خاک میں ملادیا
-
Ilyas - مئی 20, 2021
- بین الاقوامی خبریں
- 9
- 0 minute read


































