Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

امریکا و اسرائیل کے ناپاک عزائم کیخلاف ملک بھرمیں "اسرائیل نامنظور مہم” چلائی جائے گی، فلسطین فاؤنڈیشن

مسلمان ممالک کا اسرائیل کو تسلیم کرنا مسئلہ فلسطین اور کشمیر سے سنگین غداری ہے، ملک بھر میں امریکہ اور اسرائیل کے ناپاک عزائم اور سازشوں کو کچلنے کے لئے اسرائیل نامنظور مہم چلانے کا اعلان کرتے ہیں، اسرائیل نامنظور مہم کے تحت پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں عالمی دہشت گرد امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کے ناپاک عزائم کے خلاف پروگرام ترتیب دیئے جائیں گے، سوشل میڈیا پر بھرپور مہم کا آغاز کیا جائے گا، پریس کانفرنسز او ر سیمینارز منعقد کئے جائیں گے، ریلیاں اور احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سرپرست اراکین بشمول محفوظ یار خان، میجر (ر) قمر عباس، جماعت اسلامی کے نائب امیر مسلم پرویز، جمعیت علماء پاکستان کے رہنما علامہ قاضی احمد نورانی، مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر زیدی، پاکستان مسلم لیگ ق کے سید طارق حسن، پاکستان مسلم لیگ نواز کے پیر زادہ ازہر علی ہمدانی، آل پاکستان سنی تحریک کے سربراہ مطلوب اعوان قادری، پائیلر کے چئیر مین کرامت علی، اتحاد اہلسنت کے مسرور ہاشمی، جمعیت اہلحدیث کے علامہ عبدالخالق فریدی اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل صابر ابو مریم نے کراچی پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
رہنماؤں نے کہا کہ خطے میں اسرائیلی مفادات کے دفاع کے لئے پاکستان کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں، امریکہ اور اسرائیل ہندوستان کے ساتھ مل کر پاکستان میں انارکی پھیلانے چاہتے ہیں، افواج پاکستان کے خلاف منفی پراپیگنڈا اور سازشیں اسرائیلی مقاصد کی تکمیل کی کڑی ہے، عرب امارات اور بحرین نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرکے فلسطین سمیت مسلم امہ اور مسئلہ کشمیر کے ساتھ بہت بڑی خیانت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب یہ عرب ریاستیں اسرائیل کے ناجائز وجود کو تسلیم کر رہی ہیں تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ فلسطین کی جدوجہد اور فلسطین کے ساتھ ہونے والے ناانصافی کو تسلیم کیا جا رہا ہے، تاہم ایسی صورت میں پاکستان کو ان عرب ریاستوں کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر کسی مثبت مؤقف کی امید باقی نہیں رہی۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل غاصب صہیونیوں کی قائم کردہ جعلی ریاست ہے جو خطے سمیت دنیا کے امن کیلئے خطرہ ہے، اسرائیل فلسطین پر قابض ہے اور اب لبنان اور شام پر اپنا تسلط قائم کرنے کے لئے عرب ریاستوں کے ساتھ مل کر نئی سازشوں کا جال بنایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عرب امارات ہو یا بحرین ان دونوں ریاستوں کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے سے خود خلیجی عرب ممالک کی سیکیورٹی بھی خطرے میں پڑچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں اسرائیل کے اثر و رسو خ کو بڑھا کر حقیقت میں فلسطین کے ساتھ ساتھ کشمیر کی جدوجہد کو بھی دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے، خلیجی ممالک نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرکے او آئی سی اور عرب لیگ سمیت خلیج کونسل کے وجود کو بھی خطرے میں ڈال دیا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular