بغداد کو بین الاقوامی تعلقات میں توازن قائم رکھنا چاہئے،سابق وزیراعظم
بغداد (نیوز ڈیسک)عراق کے سابق وزیراعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ مصطفیٰ الکاظمی کا حالیہ دورہ ایران تعلقات کو مضبوط کرنے کیلئے تھا ، النصر اتحاد کے سربراہ نے کہا کہ بغداد کو اپنے بین الاقوامی تعلقات میں توازن قائم رکھنا چاہئے اور تنازعات سے دور رہنا چاہئے، کیونکہ یہ نہ صرف عراق کے مفاد میں ہے بلکہ خطے کے مفاد میں بھی ہے،انہوں نے کہاکہ ایسے حالات میں جبکہ ایران بین الاقوامی پابندیوں کا شکار ہے عراق کے پاس ایران سے باہمی مفادات اور خودمختاری کے احترام پر مبنی تعلقات استوار کرنے کا ایک اچھا موقع ہے۔
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- مشرق وسطی
- مصطفے کاظمی کا دورہ ایران تعلقات مضبوط کرنے کیلئے تھا


































