کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاج، لاپتہ افراد کے اہل خانہ کی بڑی تعداد موجود،
توقع کے باوجود عیدالفطر پر بھی لاپتہ افراد کو رہا نہیں کیا گیا، علامہ مبشر حسن
ملتان پریس کلب کے سامنے بچوں، خواتین اور بزرگوں کا مظاہرہ، کوہاٹ کے علاقے کچہ پکہ میں ریلی، لاہور، پشاور سمیت کئی دوسرے شہروں میں بھی مظاہرے
کراچی(نیوز ڈیسک) لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی کیلئے ملک بھرمیں یوم احتجاج منایا گیا اور شہر شہر مظاہرے کئے گئے، کراچی میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے زیراہتمام پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا، اس موقع پر لاپتہ افراد کے اہل خانہ کی بڑی تعداد موجود تھی،مظاہرین سے خطاب میں علامہ مبشر حسن نےکہا کہ ملک بھر میں 10سال سے زائدعرصے سے بھی لوگ لاپتہ ہیں، عیدالفطر پر ہمیں امید تھی کہ شاید ہمارے پیارے اب واپس آجائیں،لیکن عید پر بھی انہیں رہا نہیں کیا گیا،احتجاج سے خطاب میں آئی ایس او پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علی اویس کا کہنا تھا کہ لاپتہ شیعہ افراد محب وطن پاکستانی ہیں، بانیان پاکستان کی اولادوں کو دیوار سے لگانے کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، ادھر ملتان پریس کلب کے سامنے بھی مظاہرہ کیا گیا، احتجاجی مظاہرے میں بچوں، جوانوں، خواتین اور بزرگوں نے بھی شرکت کی، مقررین نے کہا کہ تمام لاپتہ افراد کو منظرعام پر لایا جائے اور اگر ان پر الزام ہیں تو عدالتوں میں پیش کرکے مقدمے چلائے جائیں اور بے گناہوں کو رہا کیا جائے۔ کوہاٹ کے علاقے کچہ پکہ میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں جبری طور پر لاپتہ افراد کے بچے بھی شریک ہوئے، اس موقع پر شرکائے ریلی نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر لاپتہ افراد کی رہائی کیلئے نعرے درج تھے، لاہور، پشاور سمیت کئی دوسرے شہروں میں بھی مظاہرے کئے گئے
- Home
- خبریں
- قومی خبریں
- لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے یوم احتجاج، شہر شہر مظاہرے
لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے یوم احتجاج، شہر شہر مظاہرے
-
Ilyas - جولائی 30, 2020
- قومی خبریں
- 16
- 0 minute read


































