قدس فورس نے مغربی ایشیا میں ایران کی خود مختار پالیسی کو وجود عطا کیا
تہران(نیوز ڈیسک) ولی امر مسلمین آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کی قدس فورس کو مغربی ایشیا میں پسپائی پر مبنی سفارت کاری کا سلسلہ روکنے والا سب سے مو ¿ثر عنصر قرار دیا اور کہا کہ قدس فورس نے علاقے میں اسلامی جمہوریہ کی خود مختار اور پروقار پالیسی کو وجود عطا کیا ،انہوں نے کہا کہ ان دنوں ملک کے بعض حکام سے ایسی باتیں سننے میں آئیں جو تعجب خیز اور افسوس ناک ہیں، ہم نے سنا کہ اسلامی جمہوریہ کے دشمن اور مخالف ذرائع ابلاغ نے ان باتوں کو نشر کیا ، ان میں بعض باتیں دشمن کی معاندانہ باتیں ہیں، امریکا کی باتوں کو دہرایا گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ امریکی تو برسوں سے علاقے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اثر و رسوخ سے ناراض اور پریشان ہیں، اسی وجہ سے قدس فورس سے ناراض ہیں، اسی وجہ سے شہید سلیمانی سے بھی ناراض تھے اور اسی وجہ سے انہوں نے جنرل سلیمانی کو شہید کیا، جو چیز بھی علاقے میں اسلامی جمہوریہ کے فکری اثر و رسوخ کا سبب بنے وہ ان کی نظر میں بری ہے
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- قدس فورس پسپائی پر مبنی سفارت کاری کیخلاف مو ¿ثر…
قدس فورس پسپائی پر مبنی سفارت کاری کیخلاف مو ¿ثر عنصر ہے ،آیت اللہ خامنہ ای
-
Ilyas - مئی 13, 2021
- بین الاقوامی خبریں
- 17
- 0 minute read


































