مسلم امہ کو یکجا کرنے کی ضرورت ہے، فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان نے فلسطین کیخلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی اور کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین پر مسلم امہ کو متحد ہونا ہوگا،وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایک ملک کے ردعمل سے کچھ نہیں ہوگا،امت مسلمہ کو ایک زبان ہو کر اپنی بات کرنی ہوگی،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر گولیاں برسانا افسوس ناک ہے،فلسطین کے ایشو پر مسلم امہ کو یکجا کرنے کی ضرورت ہے،ترجمان دفتر خارجہ نے اسرائیلی فضائی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی حملے انسانی حقوق و عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں ،عالمی برادری معصوم فلسطینیوں پر مظالم بند کروانے میں کردار ادا کرے ،خطے میں امن کیلئے آزاد،خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- فلسطین پر ایک ملک کے ردعمل سے کچھ نہیں ہوگا،پاکستان
فلسطین پر ایک ملک کے ردعمل سے کچھ نہیں ہوگا،پاکستان
-
Ilyas - مئی 13, 2021
- بین الاقوامی خبریں
- 9
- 0 minute read


































