مزاحمت کار قومیں سینچری ڈیل کو کبھی بھی نافذ نہیں ہونے دیں گی
بیروت (نیوز ڈیسک) حزب اللہ لبنان کے نائب سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم کا کہنا ہے کہ فلسطین میں صہیونی حکومت کی کوئی جگہ نہیں، سینچری ڈیل، ناکام ڈیل ہے، ٹرمپ کو یہ جان لینا چاہئے کہ فلسطین اور دنیا کی مجاہد اور مزاحمت کار قومیں ڈیل آف سینچری کو کبھی بھی نافذ ہونے کی اجازت نہیں دیں گی اور اس بات کی اجازت ہرگز نہیں دیں گی کہ اسرائیل غاصب ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے غاصبانہ قبضوں کو قانونی شکل دے سکے شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ مشرقی اور مغربی بیت المقدس، فلسطین کا دارالحکومت ہے اور یہ وہیں چیز ہے جس پر ہم اعتقاد رکھتے ہیں اور ہمارا عقیدہ ہے کہ یہ عملی ہوکر رہے گا اور اس کے لئے کچھ قربانیاں اور وقت درکار ہے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- فلسطین میں صہیونی حکومت کی کوئی جگہ نہیں،حزب اللہ
فلسطین میں صہیونی حکومت کی کوئی جگہ نہیں،حزب اللہ
-
Ilyas - فروری 7, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 27
- 0 minute read


































