اسماعیل ہنیہ کی ترک صدر سے ملاقات،اسماعیل قاآنی سے ٹیلی فونک رابطہ
استنبول/تہران(نیوز ڈیسک) ترکی کے شہر استنبول میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوان سے حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ نے ملاقات اور گفتگو کی، ملاقات میں امریکا کے خطرناک سازشی منصوبے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا،ترک صدر پہلے ہی امریکی صدر کے صدی معاملے کو مسترد کرچکے ہیں،
اسماعیل ہنیہ اور جہاد اسلامی فسطین کے رہنما زیاد النخالہ اور قدس فورس کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی نے ٹیلی فون پر بات کی، اسماعیل ہنیہ نے فلسطینیوں کی حمایت اور سینچری ڈیل کے خلاف ایران کے ٹھوس اور اصولی موقف کی تعریف کی، اسماعیل قاآنی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران فلسطینیوں کی جدو جہد کی حمایت جاری رکھے گا۔انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ امریکاجنرل قاسم سلیمانی کو شہید کرکے دراصل سنیچری ڈیل کا راستہ ہموار کرنا چاہتا تھا تاہم میں واضح کردینا چاہتا ہوں کہ ان کی شہادت کے بعد فلسطینیوں کی حمایت کے حوالے سے ہمارا عزم مزید پختہ ہوگیا ہے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- فلسطینی تنظیموں کے سینچری ڈیل پر رہنماؤں سے رابطے
فلسطینی تنظیموں کے سینچری ڈیل پر رہنماؤں سے رابطے
-
Ilyas - فروری 7, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 25
- 0 minute read


































